0
Monday 19 Aug 2013 20:35

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین حادثے میں کم از کم 42 ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین حادثے میں کم از کم 42 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست بہار کے ایک دور دراز ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بہت سے افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی ہے، ٹرین اسٹیشن پر موجود زیادہ تر مسافر ہندو زائرین تھے جو کہ ایک مقامی ٹرین سے دھمارہ گھاٹ اسٹیشن پر اترے تھے اور سہارسہ ضلع میں ایک مندر کی جانب جارہے تھے، اطلاعات کے مطابق یہ زائرین پٹری عبور کرتے ہوئے دوسری جانب سے آنے والی راجیہ رانی ایکسپریس کی زد میں آگئے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیشن سے گزرتے ہوئے ٹرین کی رفتار بہت زیادہ تھی کیوں کہ ٹرین کو اس اسٹیشن پر نہیں رکنا تھا، حادثے کے بعد ٹرین چند میٹر دور جاکر رک گئی اور اطلاعات کے مطابق مشتعل ہجوم نے ٹرین کے ڈرائیور کو مارا پیٹا اور دو بوگیوں کو آگ لگا دی، انڈین ریلوے کے ترجمان امیتابھ پربھاکر کے مطابق ہندو زائرین اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ لال اشارے کے باوجود پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئے، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ضلعی اہلکاروں کو ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے کے احکامات دئے ہیں، واضح رہے بھارت میں ریلوے کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے جس میں 9 ہزار مسافر ٹرینیں شامل ہیں جن میں روزانہ تقریباً 2 کروڑ افراد سفر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 293954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش