0
Wednesday 28 Aug 2013 15:22

سعودیہ عرب شام پر حملے کے لئے امریکہ کو اکسا رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

سعودیہ عرب شام پر حملے کے لئے امریکہ کو اکسا رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار ’’ وال اسٹریٹ جرنل‘‘ نے واشنگٹن میں سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان امریکی حکام کو مسلسل شام پر حملے کے لیے اکسا رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر خود امریکہ سفر نہیں کرتے بلکہ انہوں نے واشنگٹن میں موجود سعودی سفیر ’’ عادل الجبیر ‘‘ کو یہ ذمہ داری سونپ رکھی ہے کہ وہ امریکی حکام سے رابطے میں رہیں اور انہیں شام کے خلاف مسلسل اکساتے رہیں۔ وال سٹریٹ جرنل نے مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، اردن اور ان کے حامیوں نے شام کی سرحد کے قریب اردن میں فوجی اڈہ قائم کر لیا ہے تاکہ وہ شام کو نشانہ بنا سکیں۔ اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے 2012ء میں اردن میں اسلحہ کا ڈپو لگا دیا تھا جو شہزادہ سلمان کی نگرانی میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے 2013ء میں بھی تلخ لہجے میں اوباما کو خط لکھا ہے کہ اگر امریکہ شام میں بشار الاسد کو مزید فرصت دیتا ہے تو اس سے علاقے کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے بھی امریکہ کو شام کے خلاف جارحیت کے لیے اکسانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے شام کے علاقے غوطہ شرقیہ میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا وقوعہ بنا کر اوباما کے لیے ریڈ لائن کھینچ دی کہ وہ بہر صورت اس مسئلے میں مداخلت کرے اور شام پر حملے کا موقع ہاتھ سے نہ گنوائے۔
خبر کا کوڈ : 296367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش