0
Thursday 1 Jul 2010 10:34

پابندیاں لگیں تو یورپی یونین کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے،ایران

ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے بل پر صدر اوباما آج دستخط کرینگے
پابندیاں لگیں تو یورپی یونین کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے،ایران
تہران:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ پابندیاں لگائی گئیں،تو یورپی یونین کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے نام خط میں ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ پابندیاں مخالفانہ سوچ کی عکاسی کرتیں ہیں۔ان پابندیوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ اس سے ایران اور یورپی یونین ممالک میں تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے۔
ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے بل پر صدر اوباما آج دستخط کرینگے 
جنگ نیوز کے مطابق جوہری پروگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بِل پر صدر باراک اوباما آج دستخط کریں گے۔ایران کا توانائی اور بینکاری شعبہ پابندیوں کی زد میں آئیگا۔ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی جانب سے بل کی منظوری گزشتہ ہفتے دی گئی تھی۔جس میں ایران کو پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والی کمپنیاں اور اسلامی انقلابی گارڈز سے ڈیلنگ کرنے والے بین الاقوامی بینکوں پر پابندیاں تجویز کی گئی ہیں۔یہ امریکی بل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک نئی قرارداد کے ذریعے تہران کیخلاف پابندیاں سخت کرنے کے بعد منظور کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق پابندیوں کے امریکی بل پر صدر اوباما آج جمعرات کی شام دستخط کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 29702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش