0
Wednesday 4 Sep 2013 17:08

ٹارگٹڈ آپریشن سے کراچی کی عوام سکھ کا سانس لے گی، علامہ عارف حسین واحدی

ٹارگٹڈ آپریشن سے کراچی کی عوام سکھ کا سانس لے گی، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے جس انداز میں کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے اور دہشتگردی نے روشنیوں کے شہر کو انتہائی بھیانک اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اس سے کراچی کی عوام کے لئے امن و سکون ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آدمی اپنے آپ کو محفوظ تصور نہیں کر رہا لہذا کراچی میں بھرپور اور بلا امتیاز ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور مجرموں، قاتلوں اور دہشتگردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے تو کراچی کی عوام سکھ کا سانس لے سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور ان کے سرپرستوں کو بےنقاب کرنے کیلئے مضبوط ہاتھ ڈالنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحے سے مکمل طور پر پاک کیا جائے، اگر کراچی میں امن ہو گا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 298565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش