0
Thursday 5 Sep 2013 23:37

بغیر تصدیق شدہ اور غیر رجسٹرڈ سمیں سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں، چوہدری نثار علی

بغیر تصدیق شدہ اور غیر رجسٹرڈ سمیں سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں، چوہدری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نئی موبائل سم خریدنے کا طریقہ کار درست نہیں، بغیر تصدیق شدہ اور غیر رجسٹرڈ سمز سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، نادرا، ایف آئی اے، این سی ایم سی، پی ٹی اے اور سندھ پولیس اسپیشل برانچ نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موبائل سموں کے معاملے پر کمپنیوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ غیر قانونی سمز کا معاملہ حل کرنے کیلئے خصوصی سسٹم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل ہونے سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ چاہتی ہے، تاہم قومی سلامتی کے معاملے پر کسی کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ملک کے داخلی اور خارجی مقامات پر امیگریشن میں سختی کی جائے۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا نے بتایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سمز کی تصدیق کرسکتے ہیں، تاہم اس کیلئے نادرا اور موبائل کمپنیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 299055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش