0
Sunday 8 Sep 2013 09:25

شام پر ممکنہ امریکی حملے کیخلاف وائٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شام پر ممکنہ امریکی حملے کیخلاف وائٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف وائٹ ہاوٴس کے سامنے امریکی شہریوں نے احتجاج کیا۔ سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاوٴس کے سامنے جمع ہوئے، جس کے بعد دارالحکومت کی سڑکوں پر ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے مارچ کیا، پلے کارڈ میں کانگریس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شام کیخلاف فوجی کارروائی نہ کی جائے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں اس وقت 56 فیصد عوام امریکہ کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ہیں۔ دوسری طرف کئی ارکان کانگریس بھی شام پر فوجی کارروائی کے حق میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 299691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش