0
Monday 9 Sep 2013 23:37

کراچی کو پھر دہشتگردی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں جنم لے رہی ہیں، شمشاد غوری

کراچی کو پھر دہشتگردی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں جنم لے رہی ہیں، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر دہشت گردی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں جنم لے رہی ہیں، قوم ایسے عناصروں کے سازشی ہتھکنڈوں کا جواب دینے اور شہر کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے کمر کس لیں۔ مہاجر قومی موومنٹ قوم کے وسیع تر مفاد میں ایسے تمام عناصروں سے مقابلے کے لئے کراچی کے عوام کے ساتھ ہے۔ سندھ حکومت جان لے کہ عوام کو مزید مفاہمت کے نام پر دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ کراچی کو تر نوالہ سمجھنے والے خوش فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کی ایسی ہی مفاہمتی پالیسی نے کراچی کی عوام کو معاشی طور پر تباہ و برباد کر دیا تھا جس کے اثرات آج تک دیکھے جا سکتے۔ لہذا اب سندھ حکومت کا متحدہ جیسی دہشت گرد جماعت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کراچی کے عوام کی مزید تباہی کا سبب بن جائے گا۔
 
شمشاد خان غوری نے کہا کہ حساس اداروں کی دی گئی فہرست پر اعتراض اس کے درست ہونے کی نشانی ہے جس میں سندھ حکومت متحدہ کا ساتھ دیکر شریک جرم بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک گرنے کی بڑی وجہ متحدہ جیسی جماعت کے ساتھ مفاہمت تھی لیکن شاید پیپلز حکومت نے ماضی کی شکست سے اب تک سبق نہیں سیکھا۔ شمشاد غوری نے کہا مزید کہ سندھ حکومت اقتدار کی ہوس میں ایک بار پھر غلطی کرنے جا رہی ہے۔ اگر سندھ حکومت نے صحیح سمت کا تعین نہیں کیا تو بڑی مشکلات میں مبتلا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں سندھ حکومت متنازعہ بننے کے بجائے عوام کی مرضی و منشاء کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی پالیسی ترتیب دے اور کراچی کے عوام کو مفاہمت کی بھینٹ چڑھانے سے گریزکرے۔
خبر کا کوڈ : 300255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش