0
Wednesday 11 Sep 2013 19:43

قائداعظم سیکولر نہیں اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے، علامہ ریاض شاہ

قائداعظم سیکولر نہیں اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے،قائداعظم سیکولر نہیں اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے، آج پھر پاکستان کو قائد اعظم جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کے یوم وفات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے ملکی وقار اور سلامتی داغدار ہو رہی ہے، بحرانوں سے نکلنے کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے، علامہ اقبال اور قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق ملک کو جدید اسلامی فلاحی مملکت بنایا جائے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ڈرون حملوں کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندو مسلم فسادات قابل مذمت ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جاری نام نہاد جنگ کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان نے اٹھایا۔ عراق میں 20 لاکھ بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 300884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش