0
Tuesday 17 Sep 2013 17:59

مسلمان ممالک نیٹو طرز پر مشترکہ دفاعی فورس قائم کریں،علامہ ریاض شاہ

مسلمان ممالک نیٹو طرز پر مشترکہ دفاعی فورس قائم کریں،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ’’متحدہ مسلم بلاک‘‘ کی تشکیل ضروری ہے، اسلامی اقوام متحدہ کا اعلان کیا جائے کیونکہ اقوام متحدہ امریکہ کا ذیلی ادارہ بن چکی ہے، مسلمان ممالک نیٹو طرز پر مشترکہ دفاعی فورس قائم کریں اور مشترکہ کرنسی کا اجراء کریں۔ یہود و ہنود نے مسلمانوں کے خلاف سازشیں تیز کر دی ہیں، مسلمان پوری دنیا میں ناانصافیوں کا شکار ہیں، مصر اور شام کی بدامنی کے پیچھے اسلام دشمن طاقتوں کا ہاتھ ہے، مسلمانوں کو تنازعات میں الجھا کر کمزور کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو ہتھیار بنا لیا ہے۔ جماعت اہلسنّت اُمّتِ مسلمہ کے مسائل کے حل کی سفارشات تیار کرنے کے لیے تھنک ٹینک قائم کرے گی اور مسلم اتحاد و یکجہتی کے لیے مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ وحدتِ اُمّت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلمانوں کی صفوں میں موجود میرجعفر اور میرصادق ناسور بن چکے ہیں۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں۔ اُمّتِ مسلمہ عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لیے علم اور عمل کا راستہ اختیار کرے۔ اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی ناکامی نوشتۂ دیوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 302654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش