0
Tuesday 17 Sep 2013 23:09

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی نہیں، ملک ظہور احمد شاہوانی

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی نہیں، ملک ظہور احمد شاہوانی

اسلام ٹائمز۔ ایڈووکیٹ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان ملک ظہور احمد شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججز پارلیمانی کمیٹی میں صوبہ بلوچستان سے کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی موجودہ تعداد 8 ممبران پر مشتمل ہے۔ 4 ممبران کا تعلق حکومتی ارکان پر مشتمل ہے اور چار دیگر ارکان حزب اختلاف سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن میں چار ارکان نیشنل اسمبلی اور چار سینٹ سے تعلق ہے۔ مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ممبران راجہ ظفر الحق اور محمد رفیق رجوانہ، ایڈووکیٹ محمود بشر ورک اور ارشد لغاری ممبران نیشنل اسمبلی یعنی مسلم لیگ (ن) کے چاروں ارکان کا تعلق صرف ایک صوبہ پنجاب سے ہیں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے دونوں ارکان میاں رضا ربانی اور نوید قمر ممبر قومی اسمبلی کا تعلق سندھ سے ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی حاجی عدیل صوبہ کے پی کے اور پی ٹی آئی کے ایک رکن ممبر نیشنل اسمبلی فورم محمود قریشی کا تعلق بھی پنجاب سے ہے اور اسی طرح پانچ ممبران کا تعلق صرف پنجاب سے ہے اور واحد صوبہ بلوچستان کا کوئی رکن اس کمیٹی میں موجود نہیں ہے۔ جو کہ فیڈریشن کے وجود کی نفی کرتا ہے۔

صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان سے منتخب نمائندوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حوالے سے مرکز میں حکومتی پارٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔ تاکہ صوبے کا حق نمائندگی ادا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ججز تقرری کی ذیلی کمیٹی پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن میں وکلاء کے اداروں سے منتخب نمائندوں کی کوئی تجاویز شامل نہیں کی جاتیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بذریعہ بل ترمیم لانا ضروری ہے، تاکہ وہ زیادہ بااختیار ہو اور اسی طور ججز تقرری ذیلی کمیٹی کے اختیارات میں توسیع اور اضافے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے تجاویز وکلاء کے نمائندوں، سینئر وکلاء اور تنظیموں سے لی جانی چاہیئں، تاکہ بہتر اور اچھے طریقے سے قابل اور لائق باکردار افراد تعینات ہوسکیں، جو کہ ادارے کے وقار اور معیار کے لئے بہتر اقدام ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 302633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش