1
0
Wednesday 18 Sep 2013 18:23

انصارالحسین پاراچنار کے زیر نگرانی فرسٹ ایڈ پروگرام جاری

انصارالحسین پاراچنار کے زیر نگرانی فرسٹ ایڈ پروگرام جاری

اسلام ٹائمز۔ انصارالحسین پاراچنار کے زیرنگرانی انصارالحسین پاراچنار دفتر میں جوانوں کیلئے فرسٹ ایڈ پروگرام منعقد کیا گیا۔ دورِ حاضر کے چیلنجز کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام حالات کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کیلئے اس ٹریننگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں سینکڑوں طلباء نے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے۔ انصارالحسین کے زیرنگرانی فرسٹ ایڈ پروگرام کا سلسلہ ایک مہینے سے جاری ہے۔ 100 سے زائد طلباء انصارالحسین پاراچنار کے زیرنگرانی فرسٹ ایڈ ورکشاپ سے فارغ ہوگئے ہیں۔ چونکہ کثیر تعداد میں طلباء و نوجوانوں نے انصارالحسین فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام میں اپنے ناموں کا اندراج کیاہے اسلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا یہ سلسلہ اس ماہ جاری رہے گا۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر محسن علی، ڈاکٹر عاشق حسین،  ڈاکٹر حامد علی اور ڈاکٹر صادق حسین نے حصہ لیا۔ جنہوں نے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے تراکیب سیکھائے۔

خبر کا کوڈ : 303025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

its good programe geo ansar ul hussain
ہماری پیشکش