0
Wednesday 18 Sep 2013 14:15

خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ شروع

خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں تیراہ وادی کے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ کوہاٹ اور صدہ کے علاقوں سے شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن بعض قبائل میں اختلافات کی وجہ سے کچھ علاقوں کو واپسی متاثر ہوئی ہے۔ گذشتہ تین روز میں کوئی ساڑھے پانچ سو کے قریب خاندان واپس اپنے اپنے علاقوں کو جا چکے ہیں۔ متاثرین کی واپسی کا سلسلہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ اور صدہ سے شروع کیا گیا اور ابتدائی مرحلے میں برقمبر خیل اور ملک دین خیل قبیلے کے لوگوں کو تیراہ میں باغ اور میدان کے علاقوں کے دو مختلف راستوں سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔ فاٹا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حسیب خان کے مطابق کوہاٹ اور پشاور کے متاثرین کو اورکزئی ایجنسی اور اورنگہ پاس کے راستے تیراہ بھیجا جا رہا ہے جبکہ صدہ درانی کیمپ کے پناہ گزین حیدر کنڈاؤ کے راستے تیراہ جا رہے ہیں، اور ان تمام لوگوں کو تمام سفری سہولیات کے علاوہ ایک مہینے کا راشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 302939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش