0
Thursday 19 Sep 2013 21:54

بھارت، مظفر نگر کے حالات گجرات سے بھى بدتر، راشد علوى

بھارت، مظفر نگر کے حالات گجرات سے بھى بدتر، راشد علوى
اسلام ٹائمز۔ بھارتی کانگريس پارٹی کے ليڈر راشد علوى نے مظفر نگر یو پی ميں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے لئے سماج وادى پارٹى (ايس پى) کو ذمہ دار قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کے حالات گجرات سے بھى خراب ہيں، راشد علوى نے نئی دہلی میں کہا کہ وہ آج مظفر نگر کے فساد زدگان کے لئے لونى ميں قائم کيمپ ميں جائزہ لينے گئے تھے جہاں پوليس نے انہيں حراست ميں لے ليا اور بعد ميں انہيں اترپرديش کى سرحد پر چھوڑ ديا، ان کے ساتھ کانگريس کے کئى ليڈر اور کارکن بھى تھے، ادھر وشو ہندو پريشد نے آج سماج وادى پارٹى حکومت پر الزام عائد کيا کہ وہ اقليتوں کى خوشامد کى پاليسى پر آنکھيں موند کر چل رہى ہے جس کى وجہ سے مغربى يوپى ميں ہندوؤں پر اتنے مظالم کا راستہ ہموار ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 303438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش