0
Monday 23 Sep 2013 01:07

ملک بھر کے عوام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ منائیں، الطاف حسین

ملک بھر کے عوام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ منائیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ پشاور کے سوگ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ میں عملاً شرکت کریں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پشاور میں مسیحی برادری کے ساتھ جو قیامت خیز اور انتہائی دردناک و المناک سانحہ ہوا اس میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ وہ چرچ میں اپنی عبادت میں مشغول تھے۔ الطاف حسین نے پاکستان بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس المناک سانحہ پر مسیحی سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صرف زبانی ہمدردی ہی نہ کریں بلکہ اپنے عمل سے بھی ثابت کریں، ملک بھر کے عوام مسیحی برادری پر ڈھائی جانے والی قیامت کے سوگ میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، اپنے گھروں، دکانوں اور عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرا کر ثابت کریں کہ ایک ایک پاکستانی اس افسوسناک، المناک اور دردناک سانحہ میں مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 304376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش