0
Wednesday 25 Sep 2013 09:42
مذاکرات ہی شام کے مسئلے کا حل ہیں

ایران کے ایٹمی معاملے کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن جوہری اسلحہ حاصل نہیں کرنے دیںگے، باراک اوباما

ایران کے ایٹمی معاملے کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن جوہری اسلحہ حاصل نہیں کرنے دیںگے، باراک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے مشرق وسطٰی اور افریقہ میں ممکنہ خطرات کا سر کچلنے کے لئے امریکہ براہ راست فوجی کارروائیاں کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کے بارے میں امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ جہاں بھی سفارت کاری ناکام ہوگی، امریکہ براہ راست فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران کے جوہری معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن وہ کسی صورت بھی ایران کو جوہری اسلحہ حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ اوباما نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، القاعدہ کے خطرے کو ختم کرنے کے بعد افغانستان کو چھوڑ دیں گے۔ ڈرون حملوں میں صرف ان کو نشانہ بنایا جو امریکہ کیلئے خطرہ تھے۔ پاکستان میں چرچ کے باہر دھماکے میں بہت جانی نقصان ہوا، انہیں پاکستان اور کینیا میں دہشت گردی پر دکھ ہے۔ عالمی اداروں کو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی لگانا ہوگی۔ شام میں شدت پسندوں نے ڈیرے جما لئے ہیں۔ روس اور ایران بشار الاسد کو اقتدار میں رکھنے کا خیال ترک کر دیں۔ القاعدہ بکھر چکی مگر اب بھی دنیا بھر کیلئے خطرہ ہے۔ دنیا کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔ 

باراک اوباما نے کہا کہ ڈرون حملوں کو اب محدود کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈرون حملہ کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ سویلین آبادی کو نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان ہتھیاروں پر پابندی لگانا ہوگی۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کسی صورت قبول نہیں ہے۔ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے، مذاکرات ہی شام کے مسئلے کا حل ہیں۔ شام سے معاہدوں کی پاسداری کے لئے اقوام متحدہ کو قرارداد منظور کرنا ہوگی۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کہتے ہیں القاعدہ کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، دنیا کو اب بھی خطرہ ہے، پاکستان اور کینیا میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر دکھ ہے، دہشتگرد پوری دنیا میں انسانوں کا خون کر رہے ہیں۔ باراک اوباما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ القاعدہ کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، دہشت گرد دنیا میں انسانوں کاخون کر رہے ہیں، پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور کینیا میں دہشتگرد حملوں پر دکھ ہے، اقوام متحدہ کا مقصد لوگوں کی جان بچانا ہے۔ 2014ء میں اتحادی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا، شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے جانی نقصان ہوا، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی مذاکرات ہی شام کےمسئلے کا حل ہے۔ پرامن فلسطینی ریاست مستحکم اسرائیل کی ضمانت ہے، ایرانی حکومت یا قیادت تبدیل کرنے کی خواہش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 305185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش