0
Saturday 28 Sep 2013 08:28

ہندوپاک کسی کے ہاتھوں کا کھلونا بنے بغیر خود اپنی راہ متعین کریں، سلمان خورشید

ہندوپاک کسی کے ہاتھوں کا کھلونا بنے بغیر خود اپنی راہ متعین کریں، سلمان خورشید
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو اپنی راہ خود متعین کرنی چاہئے اور انہیں کسی کے ہاتھوں میں کھلونا نہیں بننا چاہئے، سلمان خورشید نے کہا کہ اپنے اختلافات دور کرنے کیلئے دونوں ملکوں کو براہ راست ایک دوسرے سے بات کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہند و پاک کے پاس مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے، سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں جمعرات کو ہوئے ہلاکت خیز حملوں کا مقصد بھارت اور پاکستان کے مذاکراتی عمل کو پھر سے ناکام بنانا ہے اور اگر ہم یہ سازش رچنے والے عناصر کے سامنے جھک جاتے ہیں تو ہم شیطان کے ہاتھوں کا کھلونا بن جائیں گے، وزیر خارجہ پاکستان نے منموہن سنگھ اور نواز شریف کی طے شدہ ملاقات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان دو طرفہ مذاکرات کا عمل جاری رکھ کر ہی ان طاقتوں کو ناکام بناسکتے ہیں جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنے کے در پے رہتے ہیں۔

نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خورشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ان وجوہات کی بنیادوں تک پہنچا جاسکتا ہے، جو ہلاکت خیز کارروائیوں کا موجب بن جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اس پالیسی کے تحت اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس خطے میں بہتر تعلقات قائم کئے جاسکیں، سلمان خورشید نے کہا کہ ہمیں اپنی راہ خود متعین کرنی ہوگی، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کو خود اپنی راہ متعین کرنے دیں دیکھتے ہیں وہ کونسی راہ اختیار کرتے ہیں ہمارے پاس بہت وقت ہے کہ ہمیں اس پر بات کریں۔
خبر کا کوڈ : 306130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش