0
Saturday 10 Jul 2010 19:26

افغانستان،کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 12 قبائلی فائرنگ سے جاں بحق

افغانستان،کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 12 قبائلی فائرنگ سے جاں بحق
پارا چنار:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 12 قبائلیوں کو افغانستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق قبائلی،کرم ایجنسی پشاور،مین شاہراہ عام آمد ورفت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے افغانستان کے راستے پشاور جا رہے تھے۔افغانستان میں لجہ کے علاقے وژہ میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں کرم ایجنسی کے آٹھ قبائلی موقع پر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ جنہیں افغانستان کے صوبے پکتیا میں مختلف اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا۔سات زخمیوں میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔ کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا ہے کہ حکومت کرم ایجنسی پشاور مین شاہراہ محفوظ بنانے اور آمدو رفت کے لئے کھولنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔









خبر کا کوڈ : 30634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش