0
Wednesday 2 Oct 2013 17:09

پاک افغان سرحد پر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

پاک افغان سرحد پر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دھماکہ بابِ دوستی پر بدھ کی دوپہر ہوا اور اس میں ایف سی کے 5 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد سرحد پر تعینات اہلکاروں نے جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد تمام آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دی گئی اور سکیورٹی سخت کردی گئی۔ چمن کے راستے ماضی میں افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو رسد فراہم کی جاتی رہی ہے جبکہ پاکستان افغانستان راہداری معاہدے کے تحت ٹرکوں کی بڑی تعداد بھی یہیں سے آتی جاتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سرحد سے یومیہ 20 ہزار سے زیادہ افراد سرحد عبور کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 307515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش