0
Tuesday 1 Oct 2013 17:27

بلوچستان، دہشت گردوں کے حملے امداد میں رکاوٹ، ہیلی کاپٹر سروس بند

بلوچستان، دہشت گردوں کے حملے امداد میں رکاوٹ، ہیلی کاپٹر سروس بند
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے ہیلی کاپٹرز سے امدادی سامان پہنچایا جا رہا تھا لیکن راکٹ حملوں کے بعد امدادی سامان کی ترسیل ہیلی کاپٹرز سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے کراچی سے امدادی سامان ہیلی کاپٹرز آواران لے کر جاتے تھے۔ دہشت گردوں کے ہیلی کاپٹر پر حملے کے بعد سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب تمام امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے بھیجا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 307236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش