0
Friday 4 Oct 2013 01:07

دہشتگردی کے واقعات روکنے کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

دہشتگردی کے واقعات روکنے کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لئے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کہتی ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی روکنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب زیادہ قربانیاں دیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کو الزام تراشی کے رویے سے باہر نکلنا چاہئے۔ برطانوی رکن پارلیمںٹ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملے تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن دہشتگرد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دلیرانہ فیصلے کر رہی ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت منموہن سنگھ کو پیش کر دیئے ہیں۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی سرحد پار مداخلت اور سرپرستی کے باوجود طالبان کے ساتھ ڈائیلاگ کا عمل آگے بڑھایا جائیگا۔ برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کہتی ہیں کہ امن کی طرف کے جانے والے ہر اقدامات کی برطانیہ حمایت کرتا ہے۔ برطانیہ کی سینئر وزیر برائے وزارت خارجہ سعیدہ وارثی نے دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مذاکرات کئے۔ دونوں رہنماوں نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ پاک برطانیہ باہمی تجارت کو دو ہزار پندرہ تک تین ارب پاونڈ لانے کا عمل جاری ہے، سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان دہشتگردی میں چالیس ہزار جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔
 
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کا مقصد امن کا قیام ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرحد پار سے شرپسند عناصر کی سرپرستی کے باوجود طالبان سے ڈائیلاگ کا عمل آگے بڑھایا جائیگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کو الزام تراشی کے رویئے سے باہر نکلنا چاہیئے، سعیدہ وارثی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، گذشتہ حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا خوش آئند ہے، سعیدہ وارثی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ملکر کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہیئے، سعیدہ وارثی نے بتایا کہ میرے آباوٴاجداد کا تعلق کشمیر کے علاقے بارہ مولا سے ہے، سعیدہ وارثی نے پاکستانی حکوجمت کی طرف سے طالبان کے ساتھ ڈائیلاگ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امن کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم کی ہم حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 307955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش