0
Friday 4 Oct 2013 08:36

حکومت پاکستان دہشت گردوں کے سامنے ڈھیر، پھانسی کی سزا پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان دہشت گردوں کے سامنے ڈھیر، پھانسی کی سزا پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے دہشت گردی سمیت مختلف جرائم میں موت کی سزا پانے والے قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں وزارت داخلہ کے ترجمان عمر حامد خان نے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان بین الاقوامی اداروں سے کئے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کو مقدم سمجھتا ہے، اسی بنیاد پر حکومت پاکستان نے قیدیوں کو ملنے والی موت کی سزاؤں پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2008ء میں سزائے موت پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی مدت 30جون کو ختم ہو گئی تھی۔ جس کے بعد نئی حکومت نے ان سزاؤں پر عمل درآمد کو عندیہ دیا تاہم حکومت اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر ان کی مدت صدارت تک ان سزاؤں پر عمل درآمد نہ کرانے پر تیار ہو گئی تھی۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے زیر حراست ساتھیوں کو پھانسی دی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 308001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش