0
Saturday 5 Oct 2013 12:41
اوباما نے دورہ ایشیاء مکمل طور پر منسوخ کر دیا

امریکی شٹ ڈائون پانچویں روز میں داخل، 1.5بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا

امریکی شٹ ڈائون پانچویں روز میں داخل، 1.5بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا
اسلام ٹائمز۔ پانچویں روز میں داخل ہوتے امریکی شٹ ڈاؤن سے اوبامہ انتظامیہ کو ابتک سب سے زیادہ تقریباً ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے کلنٹن انتظامیہ کے دور حکومت میں ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ اوبامہ انتطامیہ کا حکومتی شٹ ڈاؤن انیس سو اکیاسی سے ابتک امریکی تاریخ کا بارہواں شٹ ڈاؤن ہے۔ شٹ ڈاؤنز کی کثیر تعداد 8 امریکی صدر رونلڈ ریگن کے دور میں ریکارڈ ہوئی۔ ابتک سب سے طویل اکیس روزہ شٹ ڈاؤن بل کلنٹن دور میں دسمبر1995ء جنوری 1996ء تک ہوا۔ اس شٹ ڈاؤن میں امریکی فیڈرل حکومت کو ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ ماہرین کی رائے میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے یہ نقصان اوبامہ انتظامیہ کو ہونے والے نقصان سے کہیں کم تھا اور اب اوبامہ انتظامیہ کو ایک رپورٹ کے مطابق ایک روز میں 300 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے جو صرف پانچ روز میں پندرہ سو ملین ڈالر کی حد سے تجاوز کر رہا ہے۔ دوسری جانب تاحال امریکی حکومت وقت اور اپوزیشن ریپبلیکن پارٹی کسی معاہدے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی صدر کو اپنا اہم دورہ ایشیا بھی مسنوخ کرنا پڑ گیا۔ باراک اوباما نے اپنے دورے میں خاص طور پر چین اور روس کے صدور سے ملاقات میں شام کے مسئلے پر اہم بات چیت بھی کرنا تھی۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں "شٹ ڈاؤن" کاروبار حکومت بند ہونے کی وجہ سے ایشیائی ممالک کا دورہ مکمل طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ دورے کی منسوخی سے اوباما انڈونیشیا میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم "اے پیک" اور برونائی میں ہونے والے سربراہی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گے۔ انڈونیشیا کےسخت گیر اسلام پسندوں نے صدر اوباما کے دورے کی منسوخی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری شٹ ڈائون کی وجہ سے سفر میں مشکلات کے باعث دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 308307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش