0
Sunday 6 Oct 2013 22:08

بینظیر کے قاتلوں تک پہنچنا پی پی حکومت کی ترجیح نہیں تھی، نواز شریف بے نقاب کریں، ناہید خان

بینظیر کے قاتلوں تک پہنچنا پی پی حکومت کی ترجیح نہیں تھی، نواز شریف بے نقاب کریں، ناہید خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ناراض رہنماء ناہید خان عباسی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی وعدے کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کریں۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے میں کن قوتوں کا ہاتھ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بے نظیر شہید کے قاتلوں تک پہنچنا ارباب اقتدار کی ترجیح ہی نہیں تھی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پانچ سال اپنا اقتدار بچانے میں ہی لگی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اسے کسی کی جاگیر بنانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے کمیشن بنایا جائے گا، دہشت گردی پوری قوم کا اجتماعی مسئلہ ہے سب نے مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 308769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب