0
Thursday 10 Oct 2013 17:13

جرائم پیشہ افراد ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے افسران کو نشانہ بنارہے ہیں، ترجمان سندھ پولیس

جرائم پیشہ افراد ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے افسران کو نشانہ بنارہے ہیں، ترجمان سندھ پولیس
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے یہی وجہ سے کہ رواں سال اب تک 138 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک 2 ڈی ایس پی، 3 انسپکٹر، 13 سب انسپکٹر ،16 اے ایس آئی، 26 ہیڈ کانسٹیبل اور 78 سپاہی کی ٹارگٹ کلنگ ہوچکی ہے، جن میں زیادہ تر اہلکاروں کو کراچی غربی میں قتل کیا گیا ہے جبکہ شرپسند آپریشن ناکام بنانے کے لئے پولیس پر حملے کر رہے ہیں گزشتہ روز نارتھ کراچی میں ایس ایچ او عرفان حیدر اور اہلکار شہباز بھٹی کی شہادت بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی قیام کے لئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رینجرز اور پولیس نے شہر بھر سے 400 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسحلہ برآمد کرلیا، جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق رینجرز اور پولیس کے چھاپوں کے باعث جرائم کی شرح میں خاطر خواہ حد تک کمی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 310023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش