0
Monday 14 Oct 2013 16:38

امریکہ میں شٹ ڈاوٴن تیسرے ہفتے میں داخل، سینکڑوں افراد کا بحران کیخلاف مظاہرہ

امریکہ میں شٹ ڈاوٴن تیسرے ہفتے میں داخل، سینکڑوں افراد کا بحران کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں شٹ ڈاوٴن تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہا ہے، جس کے خلاف سینکڑوں افراد نے وائٹ ہاوٴس اور کیپٹل کے سامنے مظاہرہ کیا اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کی جانب سے وائٹ ہاوٴس کے باہر لگے بیریئرز عبور کرنے کی کوشش کے دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اس معاملے کو ریپبلیکن یا ڈیموکریٹ کے طور پر نہیں بلکہ امریکی بن کر دیکھیں اور امریکیوں کے لیے سوچیں۔ 
ادھر ریاستی قرضوں کی حد میں اضافے اور جزوی بندش کے حوالے سے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز میں جاری سیاسی تعطل ابھی تک ختم نہیں کیا جا سکا۔ دریں اثناء سینٹ میں ڈیموکریٹس کی قیادت نے وائٹ ہاوس میں صدر اوباما سے بھی ملاقات کی۔ ادھر سیکرٹری خزانہ جیک لیو نے خبردار کیا کہ اگر یہ معاملہ 17 اکتوبر تک حل نہیں ہوتا تو حکومت کے پاس مالی ادائیگیوں کے لئے موجود رقم ختم ہو جائے گی اور وزارت خزانہ حکومتی بلز ادا نہیں کرسکے گی۔ 
این این آئی کے مطابق شٹ ڈاون دوسرے ہفتے بھی جاری رہا، صدر اوباما اور ریپبلکن کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بحث سینٹ میں منتقل کر دی گئی، امریکی مالیات کے ادارے کا قرضے حاصل کرنے کا اختیار جمعرات کو ختم ہو جائےگا۔ کانگریس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو امریکہ کا جمعرات تک نادہندہ ہونے کا خدشہ ہے۔ صدر اوباما اور ریپبلکن کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات ناکام ہوگئے۔ سینٹر ہیری ریڈ نے کہا مالی بحران جلد ختم ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 311178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش