0
Thursday 17 Oct 2013 19:29
وزیراعظم نے خلوص نیت کیساتھ مذاکرات کی دعوت دی

امن اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے ساری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، شہباز شریف

امن اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے ساری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دی، اب تحریکِ طالبان کو بھی مثبت جواب دینا چاہیے۔ لاہور میں چلڈرن اسپتال کے دورے کے دوران وزیراعلٰی پنجاب نے بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی اور بچوں کے علاج معالجے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب نے سیکرٹری صحت کو صوبے کی تمام ڈویژنوں میں بچوں کے علاج معالجے کے لیے مربوط پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ بہتر کاوٴنٹر ٹیررازم پالیسی کے تحت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر خیبر پختونخوا میں صوبائی وزیر سمیت معصوم جانوں کا ضیاع قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے خلوصِ نیت سے مذاکرات کی دعوت دی، طالبان کو اس کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ لاہور میں بچی زیادتی کیس کے حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ اس کیس میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مناسب وقت پر میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ساری قوم کو متحد ہونا ہوگا، تاکہ امن اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے سکیں۔ اس جنگ میں قوم اب تک پچاس ہزار قیمتی جانوں کا نقصان برداشت کرچکی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کی خودکش حملے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امن کے دشمنوں نے عید کی خوشیاں بھی نہیں بخشیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جو پالیسی بنا رہے ہیں، اس کے نتائج جلد ہی سب کے سامنے آجائیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ قوم کے ساتھ مل کر دہشتگردی پر قابو پالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 311845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش