0
Wednesday 16 Oct 2013 19:03

کلاچی میں خودکش حملہ، وزیر قانون خیبر پختونخوا اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 8 افراد جاں بحق

کلاچی میں خودکش حملہ، وزیر قانون خیبر پختونخوا اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہونے والے خودکش حملے میں صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور سمیت 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور اپنے گھر میں لوگوں سے عید ملنے میں مصروف تھے کہ اچانک مہمانوں کے بھیس میں آنے والے 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے صوبائی وزیر اسرار اللہ خان گنڈا پور سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انھیں اور دیگر زخمی افراد کو فوری طور پر کلاچی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے بھیجا گیا، تاہم وہ اور دیگر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں صوبائی وزیر کے 2 بھائیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آوروں نے صوبائی وزیر کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 311589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش