0
Friday 18 Oct 2013 21:28

ہمارے فوجی امریکی قانون کو جوابدہ ہونگے افغانستان کو نہیں، جان کیری

ہمارے فوجی امریکی قانون کو جوابدہ ہونگے افغانستان کو نہیں، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی ''ڈیل کا مطلب یہ نہیں کہ کسی جرم کی صورت میں کسی امریکی فوجی کو سزا سے استثنٰی حاصل ہوگا۔'' جان کیری نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ افغان عوام اور پارلیمان اس معاہدے کو منظور کر لیں گے کیونکہ افغانستان کا مفاد اسی میں ہے اور اسی صورت میں افغانستان کو بین الاقوامی اور امریکی تعاون حاصل ہوسکتا ہے۔ جان کیری نے امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کسی معاہدے کو کامیاب بنانے کے لئے درکار تمام ضروری چیزیں اس معاہدے میں موجود ہیں۔ ہم افغانستان کے مستقبل میں امریکی حصے کے حوالے سے حدود کا تعین کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ واضع رہے کہ جان کیری اور حامد کرزئی کے درمیان دو روزہ مذاکرات میں طے پانے والی ڈیل کی ابھی افغان عوام اور قبائلی رہنماؤں کی کونسل "لویہ جرگہ" سے منظوری باقی ہے۔ 

جان کیری کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور کابل حکومتیں اگلے برس افغانستان سے غیر ملکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد بھی وہاں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور مستقبل کے حوالے سے کسی معاہدے کی منظوری کی کوششوں میں ہیں۔ دوسری جانب واشنگٹن اس ڈیل کی فوری منظوری چاہتا ہے اور اس کے تحت اگلے برس کے اختتام پر افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد وہاں امریکی فوج کے قیام میں توسیع کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ادھر افغان حکومت کا خیال ہے کہ غیر ملکی فوجی دستوں کے عمومی انخلاء کے بعد افغانستان میں خدمات انجام دینے والے امریکی فوجیوں کو افغان قانون کے ماتحت ہونا چاہیے کیونکہ دوسری صورت میں انہیں ایک طرح سے کسی بھی جرم کے ارتکاب کی صورت میں سزا سے استثنٰی حاصل رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 312156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش