0
Tuesday 22 Oct 2013 19:28

آئی ایس او لاہور کا اُمید مستضعفین جہاں کنونشن 25 اکتوبر سے شروع ہو گا

آئی ایس او لاہور کا اُمید مستضعفین جہاں کنونشن 25 اکتوبر سے شروع ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا 42واں ’’اُمید مستضعفین جہاں کنونشن‘‘ 25,26,27. اکتوبر بروز جمعہ ، ہفتہ، اتوار کو جامع امامیہ مسجد امامیہ کالونی لاہور میں منعقد ہو گا۔ کنونشن میں لاہور بھر کے تعلیمی اداروں اور لوکل یونٹس کے عہدیداران، طلباء، کارکنان، سینیئرز، علمائے کرام اور سابقین کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ تین روزہ کنونشن کی صدارت ڈویژنل صدر عابد حسین کریں گے جبکہ کنونشن کے مہمان خصوصی مرکزی صدر اطہر عمران طاہر ہوں گے۔ اس کے علاوہ کنونشن میں آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، سابق مرکزی صدر فرحان حیدرزیدی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ محمد رضا مظفری، علامہ اظہر حسن کرڑ، مولانا نیاز حسین، مولانا ملک سبطین عباس علوی اور لاہور کے سابقہ ڈویژنل صدور شرکت کریں گے۔ کنونشن کے اہم پروگرامات میں سے اسلامی بیداری کانفرنس، شب شہداء، محفل مذاکرہ اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہے۔ کنونشن کا اختتام نومنتخب ڈویژنل صدر کے اعلان کے ساتھ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 313274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش