0
Friday 25 Oct 2013 12:08

اے پی سی فیصلہ کے مطابق امن مذاکرات جاری ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

اے پی سی فیصلہ کے مطابق امن مذاکرات جاری ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق امن مذاکرات جاری ہیں، قوی امید ہے کہ جلد حالات بہتر ہوجائینگے۔ پولیو ڈے کے حوالے سے پروگرام سے خطاب میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے مطابق امن کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے مذکرات کا عمل ڈی ریل ضرور ہوا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جلد ہی خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 314010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش