0
Monday 28 Oct 2013 01:08

ضدی اور ہٹ دھرم لسانیت پرست رہنما صوبے کے قیام میں رکاوٹ ہیں، محمد ایوب ڈوگر

ضدی اور ہٹ دھرم لسانیت پرست رہنما صوبے کے قیام میں رکاوٹ ہیں، محمد ایوب ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری فنانس محمد ایوب ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ملتان خطے میں امن، محبت اور رواداری کی داعی ہے، اس میں شامل ہر قوم اور زبان سے تعلق رکھنے والے افراد یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہمارا مشن ہر تعصب سے پاک معاشرے کا قیام ہے۔ ہم اس خطے سے ہر اس تعصب کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے ذریعے نفرتیں فروغ پارہی ہیں۔ ہم ہر تعصب سے پاک صوبے کے قیام کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے مگر خطے میں بسنے والے چند نام نہاد لسانیت پرست اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے کے قیام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ وہ لوگ یہ بات بھول رہے ہیں کہ اس خطے میں جیسے سرائیکی بھائی آباد ہیں اسی طرح کروڑوں کی تعداد میں غیر سرائیکی بھی آباد ہیں۔ جو اسی دھرتی کے بیٹے اور یہاں کے مقامی ہیں۔ مگر ان لسانیت پرست رہنمائوں کو اپنے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ جو ان کی تنگ نظری کی علامت ہے۔ صوبے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اس خطے میں بسنے والے تمام طبقات، تمام جماعتوں اور تمام قومیتوں کے لوگوں کو ساتھ ملا کر جدوجہد کی جائے مگر یہ لوگ اپنی ذات سے آگے کچھ سوچنے کو تیار نہیں ہیں۔ بہت جلد لودھراں، خانیوال، وہاڑی، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور میں طاقت کا مظاہرہ کرکے ثابت کریں گے یہ اس خطے میں بسنے والی عوام کا مفاد پرست لسانی رہنمائوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ دانشور زور قلم سے پوری قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 314853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش