0
Monday 28 Oct 2013 05:17

وزیراعظم کی نگرانی میں طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے، پاکستان علماء کونسل کا مطالبہ

وزیراعظم کی نگرانی میں طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے، پاکستان علماء کونسل کا مطالبہ
اسلام ٹائمز: پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام ملتان کے مقامی ہوٹل میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کی۔ کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کے علاوہ مقامی رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جن میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم جاوید ہاشمی، مسلم لیگ ن کے رہنما وصوبائی وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں، پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر ڈوگر، پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی، مولانا عبدالحق مجاہد، عزاداری کونسل پاکستان کے چیئرمین شفقت حسنین بھٹہ، شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر مولانا سید مجاہد عباس گردیزی، حافظ ظفر قریشی، نفیس احمد انصاری اور دیگر شامل تھے۔ کانفرنس کے آخر میں جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر طالبان سے مذاکرات کا آغاز کرے اور قوم کو ان مذاکرات سے آگاہ کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے، طالبان سے مذاکرات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں، مذاکرات کی ذمہ داری قبائل زعماء کو دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 314886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش