0
Tuesday 29 Oct 2013 20:20

ولایت علی علیہ السلام کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، مقررین کا تقریب غدیر سے خطاب

ولایت علی علیہ السلام کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، مقررین کا تقریب غدیر سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں انٹرنیشنل سیرت کونسل پاکستان کے تعاون سے عید غدیر کی مناسبت سے ایک پرنور محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کے سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور عبدالرضا سلطانی، سیرت کونسل کے چیئرمین سید علی رضا کاظمی، علامہ محمد علی انصاری اور شعراء کرام نے شرکت کی۔ انہوں امام علی علیہ السلام کے فضائل بیان کئے۔ محفل شیعہ سنی وحدت کا مظہر ثابت ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور شعراء نے مولائے کائنات کی شان اقدس اور ان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علی علیہ السلام کی ولایت مسلمانوں میں متفقہ ہے، اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بعد از پیغمبر اکرم امام علی علیہ السلام نے امت کی رہنمائی کی اور ترویج اسلام کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔
خبر کا کوڈ : 315278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش