0
Sunday 3 Nov 2013 13:41

نوازشریف امریکہ سے ڈرون حملوں کا معاہدہ کر آئے ہیں اسی لئے پاکستان نہیں آئے، طاہرالقادری

نوازشریف امریکہ سے ڈرون حملوں کا معاہدہ کر آئے ہیں اسی لئے پاکستان نہیں آئے، طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرحکیم اللہ محسود کی ہلاکت وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کا تسلسل ہے۔ انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں کہا کہ 23 اکتوبر کو وائٹ ہائوس نے اوباما اور نواز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں ڈرون حملوں کا ذکرتک نہیں ہے۔ نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اے پی سی کے فیصلے کا وہاں تذکرہ نہیں کیا۔ وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے لیے خود جانا پاکستان کے لیے شرمناک ہے۔ اس میں طے پایا کہ ڈرون حملے جاری رہیں گے، حکومت امریکی انٹیلی جنس سیکیورٹی ایجنسی سے یکطرفہ انٹیلی جنس شیرنگ کرے گی، آئی ایس آئی کو پیچھے کیا جائے گا، آصف زرداری کی کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں کھولا جائے گا، مشرف چند دن میں رہا ہو کر باہر چلے جائیں گے، طالبان کے ان گروپوں سے مذاکرات ہوں گے جو امریکا اور عرب نواز ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ امریکا میں 4 دنوں کے قیام کے دوران نواز وفد کو صرف 4 گھنٹے ملے جس میں اوباما، کیری، انرجی ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون اور سی آئی اے حکام سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ڈرون حملے افواج روک سکتی ہیں مگر اس کے لیے سیاسی عزم درکار ہے۔ مگر نواز شریف وہاں طے کر کے آئے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، آّپ ہمیں اس جنگ کے بقایا ڈیڑھ ارب ڈالر دیں۔ عمران خان اسمبلی میں آواز کیوں نہیں اٹھاتے کہ نواز شریف دورہ امریکا کے بعد پاکستان سے کیوں بھاگے ہوئے ہیں۔ اصل میں وہ لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے۔ آج تک کسی نے اتنا غیرسنجیدہ وزیراعظم دیکھا؟ ان حالات میں بھی بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔

ملک وزیر خارجہ کے بغیر چل رہا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کا اللہ ہی جانتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرامن انقلاب کے لیے تیاریاں آدھے راستے میں ہیں۔ اچانک کال دیں گے۔ ہر سیاسی جماعت اور مکتبہ فکر کو شرکت کی دعوت دوں گا کہ ہمیں دہشت گردی، انتہا پسندی، ملاازم، غنڈہ ازم، جنگجو ازم اور فوجی حکومت نہیں چاہیے۔ ٹی وی پر دیکھ کر دعائیں دینے کا وقت نہیں، ملکی سالمیت وبقا کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں۔ اس مرتبہ اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔ فتح کی صبح یا شہادت تک جنگ لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 317115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش