0
Monday 4 Nov 2013 16:50

فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے لاہور میں ’’محرم سیل‘‘ قائم

فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے لاہور میں ’’محرم سیل‘‘ قائم
اسلام ٹائمز۔ عشرہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے صوبائی اور زونل سطح پر ’’محرم سیل‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محرم سیل محکمہ اوقاف کے اتحاد بین المسلمین سیکشن، ایوان اوقاف لاہور جبکہ زونل محرم سیل کے ناظمین اوقاف کی زیر نگرانی دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ صوبائی اور زونل محرم سیل کا جملہ مقتدر علماء، مشائخ، زعما و عمائدین اور انتظامیہ سے قریبی رابطہ ہو گا، کسی جگہ فرقہ وارانہ کشیدگی کی اطلاع موصول ہونے پر زونل محرم سیل مقامی علماء کرام، عمائدین اور انتظامیہ کے تعاون سے کشیدگی دور کرنے کی کوشش کرئے گا۔ صوبائی اور زونل محرم سیل یکم تا گیارہ محرم الحرام تک قائم رہیں گے، عملہ اس عرصہ میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کی رپورٹ کرتے ہوئے اس کی ایک نقل سیکشن ہذا اور ایک کاپی مقامی انتظامیہ کو ارسال کرئے گا۔ زونل محرم سیل جملہ مکاتب فکر کے مقتدر علما کرام و عمائدین اور انتظامیہ کے رابطہ نمبرز بھی دستیاب ہوں گے تاکہ بوقت ضرورت رابطے میں دشواری نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 317499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش