0
Wednesday 6 Nov 2013 22:26

بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت کو سبسڈی دینے کا نہیں کہہ سکتے، چیف جسٹس

بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت کو سبسڈی دینے کا نہیں کہہ سکتے، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی سستی کرنے کيلئے عدالت حکومت کو سبسڈی دينے کا نہيں کہہ سکتی، لوڈشيڈنگ کيس کی سماعت ميں ان کا کہنا تھا کہ نيپرا سپريم کورٹ کے پيچھے چھپ کر کام نہ کرے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں چيف جسٹس کی زیر صدارت بینچ نے لوڈشيڈنگ کيس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ايس خواجہ نے ريمارکس دیئے کہ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہيں سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اٹارني جنرل نے بتايا کہ بجلی چوری کا تعلق ٹیرف سے نہیں، سرکلر ڈیٹ سے ہے، تو چیف جسٹس نے کہا سرکلر ڈیٹ بھی تو عوام سے ہی وصول کیا جاتا ہے، نیپرا سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ کر کام نہ کرے۔ نيپرا کے وکيل نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں سبسڈی ختم ہونے سے بڑھی ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکومت کو نہیں کہہ سکتی کہ عوام کو سبسڈی دیں لیکن اتنا پیسہ سرکلر ڈیٹ میں دیکر تو لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجانی چاہئے تھی۔
خبر کا کوڈ : 318335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش