0
Friday 8 Nov 2013 20:47

جموں و کشمیر کے ماگام قصبہ میں یوم عباس (ع) کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ماگام قصبہ میں یوم عباس (ع) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ادارہ ابوالفضل عباس (ع) کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے قصبہ ماگام میں یوم عباس (ع) کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، شہداء کربلا اور اسیران کربلا کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے منعقدہ اس پروگرام میں ریاست اور بیرون ریاست کے علماء کرام نے خطاب کیا، نماز جمعہ کے فوراً بعد تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا اور اسکے بعد علماء کرام نے سامعین کو اپنے خطابات سے مستفید کیا، یوم عباس (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علمدار کربلا حضرت عباس (ع) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت عباس (ع) کے صبر و ایثار پر سیر بحث کی، مقررین نے کہا کہ حضرت عباس (ع) کا اپنے وقت کے امام کی پیروی کا اندازہ لگانا دشوار امر ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے وقت کے امام کی پیروی کا درس حضرت عباس (ع) سے سیکھنا چاہئے اور اسکے لئے بصیرت حاصل کرنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 319001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش