0
Monday 11 Nov 2013 23:52

کوئٹہ، امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کو شہر میں طلب کرلیا گیا

کوئٹہ، امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کو شہر میں طلب کرلیا گیا

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹنے کیلئے پاک فوج کو شہر میں طلب کر لیا گیا ہے۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پاک فوج نے کنٹرول روم قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران ممکنہ کسی بھی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پاک فوج کو شہر میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج نے پیر کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اپنا کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اپنا کنٹرول روم قائم کیا ہے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بروقت نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔ شہر میں حفاظتی اقدامات کے تحت فرنٹیر کور اور پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہر کے حساس علاقوں میں فرنٹیر کور کے مسلح دستے گشت کر رہے ہیں، جبکہ فرنٹیر کور کے اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکے لگا کر مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی کا کام بھی جاری رکھا۔ شہر میں لگائے گئے خفیہ کیمروں کے ذریعے بھی شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 320031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش