0
Friday 15 Nov 2013 21:33

حسینیت کے پیروموت کو شکست دینے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں، ڈاکٹر افتخار نقوی

حسینیت کے پیروموت کو شکست دینے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں، ڈاکٹر افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام سیمینار اتحاد بین المسلمین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ شیعہ، سنی، دیوبندی، اہلحدیث جیسے الفاظ استعمال کرنے کی بجائے اپنا تعارف بحیثیت مسلمان کروایا جائے تاکہ ملک دشمن دہشتگردوں کے مذموم مقاصد خاک میں مل جائیں۔ گذشتہ روز ہونے والے سیمینار میں صوبائی صدر علماء کونسل پنجاب حافظ امجد نے کہا کہ اگر 11ماہ  20 دن تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ پر امن رہ سکتے ہیں تو محرم کے دس دنوں میں بھی پر امن ہیں۔ ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کی فضاء پیدا کر کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ چیئر میں بین المذاہب امن کمیٹی و انسانی حقوق حافظ حبیب حمید نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کیلئے علماء اکرام کا کردار قابل تحسین ہے اور انشاء اﷲ محرم الحرام کے اختتام تک امن و امان کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ سنی شیعہ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور مثالی بھائی چارے سے ملک دشمن قوتوں کے گھناؤنے عزائم خاک میں ملا دینگے۔ سیمینار سے مولانا محمد ریاض کھرل، حافظ محمد اعظم فاروق، امانت علی، محمد سجاد، محمد احمد قاسم، محی الدین کاظمی ایڈووکیٹ، سید صفدر رضا رضوی، رضوان حیدر، جواد رضا اعوان ایڈووکیٹ، ملک ادریس، قاری محمد اختر عثمانی، ضیاء الرحمن نوری، قاری محمد نوا زنقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد عدنان فاروق، قاری محمد عارف سیالوی، قاری محمد اکرم چشتی و دیگر مقررین نے خطاب کیا اور اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کیلئے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 321313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش