0
Sunday 17 Nov 2013 12:13

امام حسین (ع) و شہدائے کربلا (ع) کی جنگ دین اسلام کی بقا کیلئے تھی، ڈاکٹر اشرف الجیلانی

امام حسین  (ع) و شہدائے کربلا (ع) کی جنگ دین اسلام کی بقا کیلئے تھی، ڈاکٹر اشرف الجیلانی
اسلام ٹائمز۔ درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) اور شہدائے کربلا (ع) کی جنگ دین اسلام کی بقا کیلئے تھی۔ نواسہ رسول (ع) نے اپنی اور عزیز و اقارب کی جان قربان کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ نبی کے گھر والے کبھی ظالم حکمراں کی اطاعت نہیں کریں گے۔ امام حسین (ع) نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے شہادت کو فوقیت دی اور اسلام کو فسق و فجور سے پاک کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں واڈلا سید جماعت کے زیر اہتمام میٹھادر میں محرم الحرام کی اختتامی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر اشرف الجیلانی نے کہا کہ امام حسین (ع) نے وقت شہادت بھی نماز ادا کی، آج مسلمان کردارِ حسینی کو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنے اندر شہدائے کربلا (ع) جیسا ایمانی جذبہ بیدار کرکے فرائض و واجبات کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین (ع) و شہدائے کربلا (ع) سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان سیرت و کردار کو اپنے لئے رہنماء منزل بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 321721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش