0
Sunday 25 Jul 2010 22:16

نئی صیہونی سازش ناکام بنا دی جائے گی،حزب اللہ

حزب اللہ کسی سے نہيں ڈرتی،حسن نصراللہ
نئی صیہونی سازش ناکام بنا دی جائے گی،حزب اللہ
لبنان:اسلام ٹائمز-حزب اللہ لبنان کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حزب اللہ پوری فراست سے حریری کیس کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی نئی سازش کو ناکام بنا دے گی۔
لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید ہاشم صفی الدین نے لبنان کے سابق وزيراعظم رفیق حریری کے قتل کے بارے میں عالمی عدالت کے سیاسی فیصلے پر لبنان کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ لبنان کی استقامت کو کچلنے کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت نے نئی سازش تیار کر رکھی ہے،اور تمام لبنانیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نے اپنےحالیہ بیان میں پیشین گوئی کی تھی کہ رفیق حریری قتل کیس میں عالمی عدالت کے فیصلےمیں حزب اللہ کے کچہ اراکین پر بھی الزام لگایا جا سکتا ہے۔
حزب اللہ کسی سے نہيں ڈرتی،حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنان دوسروں کی مداخلت کی بنا پر نہایت حساس اور پیچدہ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔سید حسن نصراللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان کو داخلی مسائل اور اسرائیل سے جنگ کے ذریعے حساس حالات سے دوچار نہیں کیا جا رہا ہے،بلکہ اس عدالت کے سہارے کیا جا رہا ہے،جسمیں بہت جلدی رفیق حریری کی قتل سازش کے بارے میں فیصلہ سنایا جائے گا۔ 
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے بعض رہنماوں پر رفیق حریری قتل سازش کا الزام لگایا جانے والا ہے اور اس عدالت کا فیصلہ تو دو ہزار آٹھ ہی میں آ گیا تھا،تاہم بعض سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کے اعلان میں تاخیر کی گئي۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت کچھ لوگ رفیق حریری قتل کیس کی عدالت کے فیصلے کے بعد کے لئے لبنان کے لئے سازشیں تیار کر رہے ہیں اور یہ سازشیں حزب اللہ اور علاقے کو نشانہ بنانے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور ملک کے باہر کچھ حلقے لبنان میں قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کے بعد دیگر گروہوں کے ساتھ حزب اللہ کے تعاون کو انپے مفاد میں نہیں پاتے ہیں،اسی بنا پر لبنان کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ 
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کو اس وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ اس سازش میں رکاوٹ بنی ہوئي ہے،جس کے تحت امریکہ اور اسرائیل فلسطینی قوم پر اپنے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔سید حسن نصراللہ نے چودہ مارچ سے موسوم گروہ سے مطالبہ کیا کہ اپنی کارکردگي پر نظر ثانی کرے اور اپنا تنقیدی جائزہ لے۔انہوں نے کہا کہ چودہ مارچ کی پالیسیوں نے لبنان کو سقوط کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کسی سے نہیں ڈرتی اور جو بھی حزب اللہ کے خلاف اقدام کرے گا وہ شکست کھائے گا۔



خبر کا کوڈ : 32189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش