0
Wednesday 20 Nov 2013 01:14

سانحہ راولپنڈی فرقہ ورانہ فسادات بھڑکانے اور ملکی سلامتی کیخلاف سازش ہے، علامہ شاہ عبدالحق

سانحہ راولپنڈی فرقہ ورانہ فسادات بھڑکانے اور ملکی سلامتی کیخلاف سازش ہے، علامہ شاہ عبدالحق
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم مصلح الدین کراچی کے مہتمم مذہبی اسکالر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے اپنے ایک بیان میں سانحہ راولپنڈی میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ فرقہ ورانہ فسادات بھڑکانے اور ملکی امن و سلامتی کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے امن، محبت، برداشت، ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے، جو لوگ اسلام کے اس فلسفے سے ہٹ کر تشدد قتل و غارتگری کر رہے ہیں وہ اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ صرف بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے حکومت عملی اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکبین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے نشان عبرت بنائے۔ شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ چار سال قبل جس منظم طریقے سے بولٹن مارکیٹ کو آگ لگائی گئی اسی طرح راجا بازار کی دکانوں کو جلا کر بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گرد، فرقہ پرست تنظیموں پر پابندی کے ساتھ ان کی ملک اور اسلام دشمن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کر سکتی ہے۔ علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ حکومت قیام امن کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو عوام کے سامنے لائے، دہشت گردوں کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کرنے والوں اور ان کے دیگر امدادی ذرائع کو بھی منظر عام پر لا کر ان کے خلاف بلاتفریق سیاسی و مذہبی تعلق کے موثر کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 322654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش