0
Thursday 21 Nov 2013 18:26

بعض عناصر ملکی سلامتی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اطہر عمران

بعض عناصر ملکی سلامتی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ بعض ملک دشمن عناصر ملک کے امن و امان اور سلامتی کے خلاف ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں صرف ایک مسجد شہید یا اُس کی بے حرمتی نہیں ہوئی بلکہ راولپنڈی میں کئی امام بارگاہیں اور علم مبارک شہید اور اُن کی بے حرمتی کی گئی۔ اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد احتجاجات کی آڑ میں ایک مخصوص ٹولے نے جس طرح ملک میں انارکی اور فرقہ واریت کو ہوا دی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ اُنہوں نے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ کو ملک میں ہونے والے پُرتشدد اور فرقہ وارانہ احتجاجات کی آڑ میں ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ اُنہوں نے مظفر گڑھ، جتوئی، رحیم یار خان اور میاں چنوں میں لگائے جانے والے فرقہ وارانہ بینرز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ان کا سختی سے نوٹس لے اور مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے ان بینروں اور وال چاکنگ کو ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 323268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش