0
Thursday 21 Nov 2013 18:04

مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا

مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں امام جمعہ سانحہ راولپنڈی کے سازشی عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے خطبہ دیں گے اور پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں پرامن یوم عظمت نواسہ رسول(ع) اور یوم امن منایا جائے اور پرامن احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ لاہور میں بعد از نماز جمعہ بھاٹی چوک بیرون کربلا گامے شاہ بھر پور پر امن مظاہرہ کیا جائے گا سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں پاکستان دشمن گروہ پورے ملک میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں، حکومت پنجاب اس سازش کو ناکام بنانے کی بجائے خود ان شرپسندوں کی وکالت کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کی تکمیل میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب حکومت کے رویے سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ اس واقعے میں تکفیریوں کے ہاتھوں یرغمال اور جانبداری کی حد یں پار کر رہی ہے، سانحہ پنڈی میں امام بارگاہوں ، قرآن پاک کی شہادت اور اہل تشیع گھروں کو نذر آتش کرنے کا ذکر تک نہ کرنا اور ان کے نقصانات کے ازالہ کی بجائے الٹا متاثرین کو ہراساں کرنے سے مسائل بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بے گناہوں کی گرفتاری اور شیعہ قوم کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے اب شیعہ قوم یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ یہ واقعہ شرپسندوں اور پنجاب حکومت میں پہلے سے طے شدہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 323264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش