0
Monday 25 Nov 2013 12:12

قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز آج ایران جائیں گے

قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز آج ایران جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز آج ایران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی صدرحسن روحانی سمیت ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سرتاج عزیز ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں جوہری معاہدے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قومی سلامتی کے مشیر تہران میں ہونے والے ای سی او کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ عالمی طاقتوں سے ایران کے معاہدے کے بعد سرتاج عزیز پہلے غیرملکی رہنما ہیں جو ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 324373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش