0
Monday 25 Nov 2013 07:48

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مغربی ممالک سے معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم آج ایران پہنچیں گے۔ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاہدے کی ڈیڈ لائن میں توسیع اور گیس کی قیمت پر نظرثانی کے حوالہ سے بات چیت کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران جانے والے وفد میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم ایران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی حکام سے ملاقاتیں کرکے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کی آخری تاریخ میں توسیع اور گیس کے نرخوں پر نظرثانی کے حوالہ سے بات چیت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 324343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش