0
Monday 25 Nov 2013 23:31

ہنگو ڈرون حملہ، صوبائی حکومت کا احتجاجی اسمبلی اجلاس بلانے کا اعلان

ہنگو ڈرون حملہ، صوبائی حکومت کا احتجاجی اسمبلی اجلاس بلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزير اعلیٰ خيبر پختونخوا پرويز خٹک نے ہنگو ڈرون حملے کے خلاف اسلام آباد ميں صوبائی اسمبلی کا احتجاجی اجلاس بلانے کا اعلان کرديا ہے، امريکی سفارتخانے اور يو اين مشن ميں ياداشتيں بھی جمع کرائی جائيں گی۔ نوشہرہ ميں اظہار خيال کرتے ہوئے وزير اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہنگو ميزائل حملے کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل تيار کرليا ہے۔ وزير اعظم کو معاملہ سيکيورٹی کونسل ميں اٹھانے کے حوالے سے خط لکھيں گے اور پارليمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے سميت صوبائی اسمبلی کا احتجاجی اجلاس بھی بلائيں گے، جس ميں اپوزيشن کو بھی مدعو کريں گے۔ وزير اعلیٰ نے کہا کہ نيٹو سپلائی اور ميزائل حملوں کے خلاف تحريک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور پرامن دھرنا جاری رہے گا۔ تاہم کسی کو قانون ہاتھ ميں لينے کی اجازت نہيں ہوگی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وہ وزراء کے ساتھ خود اسلام آباد ميں امريکي سفارتخانے اور يو اين مشن ميں احتجاجی ياداشتيں جمع کرائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو 6 ماہ گزر گئے مگر اس دوران دہشت گردي کے خلاف ہميں امريکہ سے 37 کروڑ ڈالر تو کيا ايک ڈالر تک کی امداد نہيں ملی، اس بارے ميں وفاقی حکومت کا الزام بے بنياد ہے جبکہ ہم ايسی کوئی امداد قبول نہيں کريں گے۔ انہوں نے کہا کہ امريکہ اور ديگر ممالک کی جانب سے تعليم، صحت اور انفراسٹرکچر بحالی کے منصوبے جاری رہيں گے۔
خبر کا کوڈ : 324607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش