0
Wednesday 27 Nov 2013 10:05

کراچی آپریشن،8 ہزار 942 ملزمان گرفتار ہوئے، رپورٹ

کراچی آپریشن،8 ہزار 942 ملزمان گرفتار ہوئے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ پولیس چیف شاہد حیات نے کراچی آپریشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران 5 ستمبر سے اب تک 8 ہزار942  ملزمان گرفتار ہوئے، آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 2ہزار 293 ہتھیار اور 220 کلو گرام دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت ایک ہزار 386 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ ٹارگٹڈ آپریشن کے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹس پیش کریں گے۔ بنچ کو اسلحے کی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 325039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش