0
Saturday 30 Nov 2013 17:50

گلگت، صوبائی حکومت نے صحت کی پالیسی مرتب کی ہے، حاجی گلبر خان کا ورکشاپ سے خطاب

گلگت، صوبائی حکومت نے صحت کی پالیسی مرتب کی ہے، حاجی گلبر خان کا ورکشاپ سے خطاب
رپورٹ: ایس ٹی ایم کاظمی

صوبائی وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے فنڈز کی کمی کے باوجود صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں، صحت سے متعلق صوبے میں سرکاری سطح پر اور نجی اداروں کے تعاون سے مختلف پروگرامز چل رہے ہیں، جسکی وجہ سے عوام کو انکے گھر کے قریب صحت کی سہولتیں دستیاب ہیں، ماں اور بچے کی نگہداشت اور انکی صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے، گلگت بلتستان حکومت اور فلاحی اداروں کے تعاون سے ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں، صوبائی حکومت نے صحت کی پالیسی مرتب کی ہے جسکی وجہ سے حکومت اور فلاحی اداروں کے مابین رابطے کار میں بہتری آئیگی اور تمام اداروں کو محکمہ صحت کے ساتھ رابطے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائیگا، بدقسمتی سے ماضی میں محکمہ صحت اور فلاحی اداروں کے مابین باہمی رابطے کے فقدان کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے رہے ہیں، اور مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی فنڈ (RAF) کے مالی تعاون جبکہ مرسی کورپس کے زیراہتمام ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، اس عظیم شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سیکرٹری صحت گلگت بلتستان محمد خرم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز انتہائی نامساعت اور گھمبیر حالات میں عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں، بلخصوص سٹی ہسپتال کشروٹ کے میڈیکل سپرٹنڈینٹ ڈاکٹر فدا اور انکی ٹیم کی کوششیں اور کاوشیں قابل قدر ہیں وسائل کی کمی اور بےانتہا مسائل کے باوجود کارکردگی قابل تحسین ہے، صوبائی محکمہ صحت انکی کوششوں کا معترف ہے اور مستقبل قریب میں سٹی ہسپتال کشروٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام صحت کے اداروں کو وسائل فراہم کئے جائینگے، بغیر منصوبہ بندی کے اس شعبے کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے، صحت کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام مینجر مرسی کورپس شعیب احمد شہزاد نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور انکا حل تلاش کرنا ہے، اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے سینئر ڈاکٹرز کا تجربہ کام آ رہا ہے، تقریب سے صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس طارق حسین شاہ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری مولانا سرور شاہ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن طارق بخاری، گلگت اور بلتستان ریجن کے ڈائریکٹرز کے علاوہ سینئر ڈاکٹروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 326128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش