0
Friday 30 Jul 2010 11:37

پینٹاگان کا خفیہ دستاویزات جاری ہونے پر اظہار برہمی

پینٹاگان کا خفیہ دستاویزات جاری ہونے پر اظہار برہمی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پینٹاگان نے افغان جنگ سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ امریکی افواج اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں دراڑیں ڈال سکتے ہیں۔جبکہ امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں اور کچھ افغان خاندانوں کا خون وکی لیکس کے ہاتھوں پر ہو سکتا ہے۔
پینٹاگان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گیٹس نے وکی لیکس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ امریکا کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ خفیہ دستاویز کے اجرا سے امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق اور ان لوگوں کی صلاحیتیں متاثر ہوئی ہیں،جو اپنے سیکرٹس کی حفاظت کے لیے امریکی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے وکی لیکس چیف کے فوج کی کرپشن کے انکشافات کے بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وکی لیکس اور ان کے ذرائع کے ہاتھوں پر کچھ نوجوان فوجیوں اور ایک افغان فیملی کا خون ہو سکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ نوے ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات کو لیک کرنے کے الزام میں ایک آرمی انٹیلیجنس آفیسر کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 32631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش